شریف خاندان کا قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش ہونے سے انکار

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو لاہور کے سامنے پیش نہ ہونے کا عذر پیش کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، ان کے اہل و عیال اور وزیر مالیات اسحاق ڈار نے بیورو میں ایک بیان داخل کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک پناما گیٹ فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں معرض التوا میں پڑی ان کی عرضیوں پر سماعت نہیں ہو جاتی وہ تفتیش کاروں کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔
یوں تو پہلے ہی اس امر کے اشارے مل گئے تھے کہ شریف خاندان کا قومی احتساب بیورو میں پیش ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اس ضمن میں بیوروکو پہلی بار باقاعدہ طور پر مطلع کیا گیا۔بیورو نے قبل ازیں نواز شریف ، ان کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن ، ان کی بیٹی مریم اور داماد محمد صفدر کو نوٹس جاری کرکے انہیں لندن میں ان کی املاک کی ملکیت (جو کئی فلیٹوں پر مشتمل ہے) کے حوالے سے تحقیقات کاروں کے سامنے پیش ہونے کہا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sharif family ishaq dar say will not appear before nab till review petitions are heard in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply