کشمیر اقوام متحدہ کے ایک نا مکمل ایجنڈا اور پاکستان بن کشمیر ادھورا:نواز شریف وحافظ سعید

اسلام آباد:داخلی معاملات میں مداخلت پر ہندوستان کی طرف سے نہپایت سخت انتباہ سے بے پروا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیاکہ وہ ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھاتے رہیں گے اورکشمیریوں کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہر قسم کی مدد بہم پہنچاتے رہیں گے۔
انہوں نے کل کشمیر کے معاملے کو اقوام متحدہ کے ریفرینڈم کرانے کا ادھورا ایجنڈا بتایا اور کہا کہ پاک مقبوضہ کشمیر کے لوگ خوش قسمت ہیں جو اپنی آزادی کو مھسوس کررہے ہیں لیکن یہی بات دوسرے علاقے کے کشمیر کے لئے نہیں کہی جاسکتی۔ وہاں کے لوگ آج بھی اپنی آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوا م متحدہ کے قرارداد کے مطابق حق خودارادیت کا اختیار کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جسے اقوام متحدہ کی نگرانی میں ریفرینڈم کراکر پورا کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام حق خودارادیت کی لڑائی میں کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ نواز شریف نے یہ باتیں پاک مقبوضہ کشمیر کے اپنی پارٹی کے نو منتخب ممبران اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے ممبران اسمبلی سے کہا کہ وہ حقیقی کنٹرول لائن کی دوسری طرف کے لوگوں کی حمایت کریں۔ اس دوران لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے اور خدا نے چاہا تو ہندوستان کے کئی حصے ہوجائیں گے۔
حافظ سعید نے یہ باتیں فیصل آباد سے آئے اپنے حامیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ حافظ سعید نے دعوی کیا کہ کشمیر میں اس وقت جاری جدوجہد کی قیات لشکرطیبہ کے تربیت یافتہ انتہاپسند کررہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sharif describes kashmir as unfinished agenda of un in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply