کراچی کی احتساب عدالت نے سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن سمیت12 کو مجرم قرار دے دیا

کراچی: یہاں کی ایک احتساب عدالت نے لاکھوں روپے کے ایک بدعنوانی مقدمہ میں سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور11دیگر کو مجرم قرار دے دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اشاعت کے لیے اشتہارات من مانے نرخوں پر جاری کیے تھے۔ ان کے خلاف احتساب عدالت نے بند کمرے میں، جس میں میڈیا اور غیر ضروری عملہ کو بھی آنے کی اجازت نہیں تھی، سماعت کے دوران مجرم قرار دیا۔
انہوں نے عدالت میں خود کو بے قصور قرار دیا ۔جن دیگر کو مجرم قرار دیا گیا ان میں سابق سکریٹری اطلاعات ذوالفقار شالوانی، یوسف کبورو، انعام اکبر، سید منصور ہاشمی، الطاف حسین میمن، عمر شہزاد خان ، سید نوید اور سید مسعود ہاشمی ہیں۔

Title: shajeel memon 11 others indicted in corruption case | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply