شاہد خاقانی پاکستان کے نئے وزیر اعظم منتخب

اسلام آباد: پاکستان ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد خاقانی عباسی کو پاکستان کا 18واں وزیر اعظم مقرر کر لیا گیا۔ حکمراں پارٹی کے رہنما شاہد خاقانی کا معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جگہ نگراں وزیر اعظم منتخب ہونا پہلے ہی سے متوقع تھا۔
انہوں نے 221ووٹ پائے۔جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سید نوید قمر کو 47، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار شیخ رشید احمدکو33-33 ملے ۔
جماعت اسلامی کے امیدوار صاحبزادہ طارق اللہ کو محض 4 ووٹ ملے۔قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے جیسے ہی خاقانی کے منتخب ہونے کا اعلان کیا ایوان خاقانی کے بجائے نواز شریف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahid khaqan abbasi elected prime minister of pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply