ہندوستان پاکستان کے لیے جیتا جاگتا خطرہ ہے: خاقان عباسی

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل انٹرویو میں یہ کہہ کرہندوستان کے تئیں اپنے خیالات و نظریات واضح کر دیے کہ ہندوستان ” زندہ جاوید خطرہ “ ہے۔ سی این این کی کرسٹائن امنپور کو انٹرویو دیتے ہوئے اس خیال کو خارج کر دیا کہ ان کا ملک دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے۔ افغانستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افغانستان کو امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی وضاحت کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔
یہ 70 سالہ قدیم تعلقات ہیں۔ ہم ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے معاون رہے ہیں۔ ” انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان نظریاتی اختلافات ضرورہیں لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے سب کو خطرات لاحق ہیں۔ قابل غور ہے کہ مسٹر عباسی نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن سے الگ امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس سے ملاقات کے دوران صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی میں ہندوستان کے لئے بڑے کردار کی وکالت کرنے پر تشویش ظاہر کی تھی۔ مسٹر ٹرمپ نے اپنی نئی پالیسی میں پاکستان کو دہشت گرد گروپوں کی حمایت کے لئے خبردار کیا ہے اور متنبہ بھی کیا ہے کہ اگر اس نے ایسا کرنا بند نہیں کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahid khaqan abbasi calls india an existential threat in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply