عمران نے شہباز شریف کی زبانی فوجی سربراہ جنرل باجوہ کی مدح سرائی کو ”درخواست ملازمت “سے تعبیر کیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سربراہ ، عمران خان نے، جو ہمیشہ سے ہی پاکستان مسلم لیگ نواز سے کم شریف برادران سے زیادہ پرخاش رکھتے رہے ہیں اور انہیں ہدف تنقید بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے،
پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کے ذریعہ فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدح سرائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فوجی سربراہ کی اچانک تعریف کرنا کسی درخواست ملازمت سے کم نہیں ہے۔
پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلینٹ انسٹی ٹیوٹ (پی کے ا یل آئی)کے دورے کے دوران ”باجوا ڈاکٹرائن“ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شہباز نے کہا تھا کہ میڈیا میں اس بارے میں بہت کچھ لکھا جاچکا ہےاور ہمیں متحد ہو کر قومی دفاع کو مستحکم کرنا پڑے گا۔
شہباز نے مزید کہاکہ ملک کے دفاع اور دہشت گردی اک قلع قمع کرنے اور مذہبی جنونیت و تعصب کا خاتمہ کرنے میں پاکستان کی مسلح افواج نے جو قابل ذکر خدمات بہم پہنچائیں اور قربانیاں دیں اسے پورے ملک کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سراہنا چاہئے۔ یہ بیش قیمت قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Title: shahbazs sudden praise for coas sounded more like a job application says imran | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply