پاکستان کی تین بڑی سیاسی پارٹیوں کے سربراہ قومی اسمبلی کے لیے کراچی سے الیکشن لڑیں گے

کراچی: گذشتہ کچھ عشروں میں پہلی بار ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کم از کم تین بڑی سیاسی پارٹیوں کے سربراہ 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میںمختلف پارلیمانی حلقوں سے چناؤ لڑیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیرمین عمران خان کے کراچی سے لڑنے کے فیصلے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں محمد شہباز شریف نے بھی کراچی سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے لیڈروں نے لاہور میں پارٹی کا پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کے بعد اس کی تصدیق کی کہ مسٹر شہبازسٹر شریف نے ،جنہوں نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو نااہل قرار دے دیے جانے کے بعد پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی ہے،کراچی سے تین قومی اسمبلی سیٹوںاین اے 248-، این اے 249-اور این اے 250-سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم انہوں نے کہاکہ پی ایم ایل این صدر اپنی پیشگی مصروفیات کے باعث شایدپیر کو، جو کہ عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے، کراچی کا دورہ نہ کر سکیں ۔ان کی جانب سے پنجاب کے وزیر رانا محمود کاغذات جمع کریں گے۔

کاغذات نامزدگی پارٹی کے سندھ یونٹ کے جنرل سکریٹری سلیم ضیاءکو پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف دو روز پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ عمران خان کراچی کے این اے 243-سے بھی انتخاب لڑیں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیر مین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے مضبوط گڑھ لیاری میں این اے246-سے انتخاب لڑیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: shahbaz to run for three karachi two punjab na seats in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply