نواز شریف کے بھائی شہباز شریف ملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے

نئی دہلی:آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا کی مثال آج پورے پاکستان پر اس وقت صادق آرہی ہے جب اے این آئی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے یہ ٹوئیٹ کیا کہ تازہ تازہ سابق ہونے والے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے بھائی اورپنجاب کے موجودہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف ملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔
اگر شہباز شریف وزیر اعظم نامزد کر دیے جاتے ہیں تو انہیں اس عہدے پر فائز ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نواز کو قطعی اکثریت حاصل ہے۔
پاکستان کے سیاسی حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ جس طرح ہندوستان میں بہار میں آر جے ڈی کے سربراہ لالو یادو نے چارہ گھپلے میں جیل بھیجے جانے سے پہلے اپنی بیوی رابڑی دیوی کو وزیر اعلیٰ مقرر کر کے عملاً خود ہی وزیر اعلیٰ بنے رہے تھے ۔اسی طرح شہباز وزیر اعظم تو بنیں گے لیکن ان کے توسط سے عنان حکومت نواز شریف کے ہی ہاتھوں میں رہے گی۔

Title: shahbaz sharif to be next pm | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply