آشیانہ ہاوسنگ کیس میں شہباز شریف کو دس روز کے جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو کوسونپ دیا گیا

اسلام آباد: لاہور کی ایک احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے صدر اور قومی اسمبلی میں حزب اقتدار کے قائد میاں محمد شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ اسکینڈل میں 10روز کے جسمانی ریمانڈ پر دے دیا۔

شہباز کو جنہیں جمعہ کو قومی احتساب بیورو نے گرفتار کر لیا تھا،ہفتہ کو احتسابی عدالت میں پیش کیا گیا۔ کمرہ عدالت کو گنجائش سے زیادہ افراد سے بھرا دیکھ کرجج نجم الحسن نے شہباز اور ان کے دونوں وکیلوں امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کو اپنے چیمبر میں ہی سماعت کرنے کے لیے طلب کر لیا۔

لیکن سماعت شروع ہیوتے ہی شہباز نے کھلی عدالت میں ہی سماعت کی استدعا کی جسے جج نے منظور کر لیا ۔شہباز نے خو د کو بے قصور بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی بددیانتی یا فریب دہی نہیں کی۔

بلکہ رات دن محنت کر کے اپنی صحت اور نیند کی پروا کیے بغیر عوام کی خدمت کی نیز متعد مالی معاملات میں ذٓتی دلچسپی اور مداخلت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کے خسارے سے بچایا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج نے معاملہ کی آئندہ سماعت 16اکتوبر تک کے لیے موخر کرتے ہوئے شہباز کو دس روز کے جسمانی ریمانڈ پر دے دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahbaz sharif remanded in 10 day nab custody in ashiana housing scam in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment