شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا

لاہور: پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصا ف کے چیرمین عمران خان کے خلاف ان کے اس الزام پر کہ وزیر اعلیٰ کے ایک قریبی ساتھین وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف پنامہ دستاویزات افشا کیس واپس لینے کے لیے انہیں دس ارب روپے کی پیش کش کی تھی،10ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
ہتک عزت فرمان 2002کی دفعات 4اور9کے تحت لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج اضفار سلطان کی معدالت میں دائر کی گئی پٹیشن کے مطابق عمران خان نے26اپریل کو اے آر وائی نیوز پروگرام میں آف دی ریکارڈ یہ بات کہی تھی کہ انہیں ایک ایسے شخص کے ذریعہ جس کا تعلق شہباز سے تھا وزیر اعلیٰ اور ان کے کنبہ کی جانب سے10ارب روپے کی پیش کش کی گئی تھی ۔عذر داری میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کے اس بیان سے وزیر اعلیٰ کی ساکھ کو دھچکا پہنچا ہے اور انہیں اس سے زبردست ذہنی و قلب ی تکلیف پہنچی ہے اور انہیں دوسروں کی نظروں میں شرمندہ کیا گیا اورگرایا گیا ہے۔

Title: shahbaz sharif files rs10bn defamation suit against imran khan over bribe allegation | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply