شہباز شریف کو وزیر اعظم امیدوار بنانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این ) کی اعلیٰ قیادت نے لندن میں ایک اہم میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا کہ اگر معزول وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ میاں محمد نواز شریف نااہل ہی رہے تو 2018کے انتخابات کے بعد شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طو رپر پیش کیا جائے۔ نواز شریف کی صدارت میںلندن میں یہ میٹنگ پیرکے روز ہوئی تھی۔
اس میٹنگ میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، پنجاب کے وزیر اعلیٰ و نواز شریف کے بھائی شہباز شریف ، وفاقی وزراءاسحاق ڈار ، خواجہ آصف اور احسان اقبال موجود تھے۔
حسن اتفاق سے یہ فیصلہ ایک اردو اخبار میں شائع مکمل صفحاتی رپورٹ کے عین مطابق ہے جس میں پیش کی گئی قومی آراءمیں60فیصد لوگوں نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے شہباز شریف کو بہترین انتخاب قرار دیا تھا۔جبکہ اس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمرن خان کو 47فیصد ووٹ ملے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahbaz sharif chosen as pm candidate in london meeting in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply