شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ نواز کے بلا مقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد: پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور نااہل قرار دیے گئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے چھوٹے بھائی میاں محمد شہباز نواز کو پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کا بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیاگیا۔
اپنے انتخاب کے بعد اسلام آباد میں پی ایم ایل این کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ انہیں فخر محسوس ہورہا ہے کہ انہیں پارٹی کا صدر منتخب کیاگیا ہے لیکن کوئی بھی بشمول وہ خود نواز شریف کی جگہ لینے کا تصور بھی نہیںکر سکتے۔انہوں نے کہا نواز شریف کو قائد اعظم کا سیاسی جانشین کہا جا سکتا ہے۔
شہباز نے کہا کہ آج جشن منانے کا دن نہیں ہے۔ کیونکہ دنیاجانتی ہے کہ ان کی پارٹی کے قائد کوق نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایک روز اس ناانصافی کو انصاف ملے گا۔
اس اجلاس نے نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایک ایک وزیر اعظم کو جسے لاکھوں پاکستانیوں نے ووٹوں کے ذریعہ منتخب کیا ہو ایک جھٹکے میں کیوں برطرف کردیا گیا۔

Title: shahbaz sharif appointed pml n president | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply