شہباز شریف نے عید کے موقع پر ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ملازمین اور افسران کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب کے تمام ملازمین اور افسران کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس اقدام کے لیے حکومت پنجاب بھاری مالی بوجھ پڑ جائے گا۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس نے اس سلسلے میں وزارت خزانہ کو خط ارسال کر دیا ہے، جس میں وزیر اعلیٰ ہاوس پنجاب کے تمام ملازمین اور افسران کو ایک مہینے کی تنخواہ عید سے پہلے بطور بونس دینے کہا گیا ہے۔ یاد رہے کہ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ بجٹ میں حکومت پنجاب نے سرکاری ملازموں کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا ہے اورحکومت پنجاب نے 19 کھرب 70 ارب اور 70 کروڑ روپے حجم پر مشتمل ٹیکس فری بجٹ بھی پیش کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahbaz sharif announced one month salary as bonus in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply