پی ایم ایل این سے لیڈروں کے انحراف کا محرک جاننے کے لیے شہباز شریف کی کارروائی شروع

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) سے جنوبی پنجاب خطہ کے سیاسی لیڈروں کے انحراف سے ششدر رہ جانے والے پارٹی صدر شہباز شریف نے انحراف کے پس پشت کارفرما اصل محرک کا سراغ لگانے اور پارٹی میں مزید بغاوت روکنے کی حکمت عملی بنانے کے لیے پی ایم ایل این ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں شروع کردیں۔
جنوبی پنجاب سے ممبران پارلیمنٹ اورپی ایم ایل این لیڈران بشمول وفاقی وزیر اویس لغاری، وزیر مملکت عبد الرحمٰن کنجو، ممبر قومی اسمبلی امجد فروق کھوسہ، ملک سلطان محمود ہنجارا،سردار عاشق حسین گوپانگ، ممبر صوبائی اسمبلی ذیشان گورمانی اور سابق ممبر قومی اسمبلی صدیق خان نے منگل کو ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر رانا مشہود احمد اور وزیر اعلیٰ کے خصوصی معاون ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahbaz reaches out to loyalists in south punjab in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply