شہباز شریف کو مسلم لیگ نواز کا صدر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کے سینیر رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کو نا اہل قرار دیے جانے اور پارٹی کی صدارت سے بھی مستعفی ہوجانے کے لیے الیکشن کمیشن سے نوٹس جاری کر دیے جانے کے کے بعد اب وہ اپنی پارٹی کے سربراہ بھی نہیں رہ سکتے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ (نون) اپنی پارٹی کا نیا صدر منتخب کرے۔ کیونکہ یہ پارٹی نا اہل قرار دیے گئے کسی لیڈر کی صدرات میں انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی۔
نیز فرمان برائے سیاسی جماعتیں مجریہ2000 کی رو سے ایک نااہل ممبر اسمبلی کسی سیاسی پارٹی کا عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔ اسی بنا پر پارٹی کے سینئر رہنما راجہ طفر الحق نے کہا ہے کہ اصولی طور پر فیصلہ ہوچکا ہے کہ میاں شہباز شریف پارٹی کے نئے صدر ہونگے۔راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ پارٹی کے اکثریتی ارکان کی یہی رائے ہے کہ میاں نواز شریف کے لیے قانونی مشکل پیدا ہونے کے بعد میاں شہباز شریف کو ہی پارٹی کا نیا صدر منتخب کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ پہلے بھی ایسا ہوچکا ہے اور مشرف دور میں شہباز شریف نے ہی پارٹی کی صدرات سنبھالی تھی۔یاد رہے کہ نواز شریف کو نا اہل قرار دیے جانے کے بعد اب تک حکمران جماعت نے سپریم کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست نہیں دی گئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahbaz likely to head pml n after ecp asks nawaz sharif to step down from party position in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply