خواتین کے خلاف پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماو¿ں کے نازیبا الفاظ پر شہباز شریف نے معافی مانگی

اسلام آباد: دنیا کے کسی بھی ملک میں حکمراں جماعت تو کجا کسی سیاسی پارٹی نے بھی اپنے کسی عمل کی کسی حریف پارٹی سے معافی نہیں مانگی ہو گی جیسی کہ پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این)کو تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان سے معافی مانگنا پڑی۔ پی ایم ایل این کو اس پر اس وقت مجبور ہونا پڑا جب پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں کے خلاف پی ایم ایل این کے کچھ رہنماو¿ں نے نازیبا الفاظ استعمال کیے جس کی پر وسیع پیمانے پر سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقیدکی گئی۔معاملہ اس قدر طول پکڑ گیا کہ ان ناشائستہ جملوں کے اظہار کے بعدحکمراںجماعت ایسی پریشانی و خجالت سے دوچار ہوئی کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور پی ایم ایل این کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے معافی مانگنا پڑی۔انہوںنے اپنے آفیشیل سوشل میڈیا کے توسط سے ٹوئیٹ کیا”میں خواتین کے خلاف اپنی پارٹی کے کچھ رہنماو¿ں کے نازیبا الفاظ کے لیے معافی کا خواستگار ہوں“۔پی ایم ایل این قومی سیاست میں خواتین کے رول کا اعتراف اور حوصلہ افزائی کرتی ہے“۔خواتین کے خلاف یا ان کی تذلیل نہایت درجہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔”ہمیں سیاسی بیان بازی یا اظہار خیال میں شائستگی اور احترام کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے“۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahbaz apologises for pml n lawmakers remarks against pti women in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply