شہباز شریف ، حمزہ اور خاقان عباسی سمیت 55 (ن) مسلم لیگی لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج

لاہور: حکومت پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف ، ان کے بیٹے حمزہ شریف، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پارٹی کے50دیگر لیڈروں کے خلاف دہشت گردی اور ہجوم کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اکسانے کے حوالے سے دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی۔

جن لیڈروں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ان میں پی ایم ایل این ترجمان محترمہ مریم اورنگ زیب ،سابق قمی اسلمبلی اسپیکر ایاز صادق اور پارٹی کے سینیئرلیڈر جاوید ہاشمی بھی شامل ہیں۔

لاہور تھانہ میں درج ایف آئی آرمیں شہباز اور سابق ممبر قومی اسمبلی حمزہ شریف پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے ارادے سے ان پر پتھراو¿ کیا تھا۔

پی ایم ایل این لیڈرں کے خلاف اصل الزامات میں سرکاری عامرتوں اور املاک کو نقصان پہنچانا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی زندگی خطرے میں ڈالنا اور انہیں زخمی کرنا شامل ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shahbaz abbasi among top pml n leaders booked in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply