کئی ایم پی ایم ایل اے نواز شریف کی مسلم لیگ سے استعفیٰ دینے تیار

لاہور: حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے کئی ممبران قومی و ریاستی اسمبلی نے تحریئک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے اظہار وفاداری کا عہد کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی کو اپنے استعفے سونپ دیے۔
آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین سیالوی اب فیصلہ کریںگے کہ ویہاری ، سرگودھا ، جھنگ اور خوشاب سے تعلق رکھنے والے ان قانون سازوں کو استعفیٰ دینا چاہئے یا نہیں۔
سیالوی نے اس کا اعلان ان قانون سازوں کی ،جنہوں نے اپنے استعفیٰ نامے انہیں سونپے ہیں، موجودگی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔جن لوگوں نے استعفیٰ دیا ہے ان میں چودھری حامد حمید، شیخ محمد اکرم، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور مولانارحمت اللہ بھی شامل ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Several lawmakers ready to part ways with pml n in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply