ہندوستانی جیلوں میں قید17پاکستانی وطن واپسی کے منتظر

کراچی: ہندوستانی جیلوں میں قید189پاکستانی قیدیوں پر مقدمہ نے اس وقت نیا رخ اختیار کر لیا جب حقوق انسانی کے ایک رضا کار نے سندھ ہائی کورٹ میں ایسے17قیدیوں کی ایک فہرست پیش کی جس وطن واپسی کے منتظر ہیں اور ان میں سے کچھ 10سال سے زائد مدت سے وطن واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔اس سے قبل گذشتہ سماعت کے دوران وزارت خارجہ نے 189پاکستانی قیدیوں کے ہندوستانی جیلوں سے لاپتہ ہوجانے کے حوالے سے انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیرمین کے دعوو¿ں کو خارج کر دیا تھا۔
عرضی گذار نے پاکستانی ہائی کمیش واقع نئی دہلی کو لکھے گئے وزارت خارجہ کے ایک مکتوب کی نقل پیش کی جس میں 17قیدیوں کی ان کی قومیت کے تصدیق کی تاریخ کے ساتھفہرست بھی منسلک ہے۔مکتوب کے مطابق ہنوستان میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن سے استدعا کی گئی وہ پاکستانی قیدیوں اور جو اپنی سزا بھگت چکے ہیں ان کی جلد رہائی کے لیے حکومت ہند سے یہ معاملہ اٹھائے ۔
اس فہرست میں جن قیدیوں کی قومیت دکھائی گئی ہے ان کے نام یہ ہیں: ناصر محمود ولد سخی محمد، محمد رفیق ولد محمد نواز سیال، اور نذیر احمل ولد حاجی لال خان ۔ ان تینوں کی قمویت کی وزارت داخلہ نے 2005میں تصدیق کر دی تھی۔جبکہ محمد یوسف خواجہ ولد محمد ایوب، محمد عثمان ولد محمد شفیع عطار، عبد لمالک ولد محمد اجمل اور محمد سعید صابر ولد حافظ عبد الماجد کی قومیت کی تصدیق 2006میں کر دی گئی تھی۔
وسیم نور ولد نور محمد، محمد عبداللہ ولد محمد زریں، محمد ظفر اقبال ولد محمد یوسف، غلام فرید ولد محمد شفیع، عبد الماجد ولد محمد قاسم، تسنیم عظیم ولد رعید عظیم ، سکندر اعظم ثانی اور خالد محمود ولد محمد ایوب اور عبد المتین ولد حاجی محمد یعقوب کی قومیت کی تصدیق 2010میں کر دی گئی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seventeen pakistanis in indian jails awaiting repatriation for years in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply