ملتان اور گوجرانوالہ میں 9دہشت گرد جدید اسلحہ و بارود کےساتھ گرفتار

اسلام آباد: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے ملتان سے جماعت الاحرار کے سات دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ دہشت گرد ملتان میں مختلف عوامی مقامات اور سیاسی و مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
گرفتار دہشت گردوں میں حنیف اللہ، نصراللہ، مجاہد اللہ، باغی خان، روح اللہ، اسماعیل اور شفیق خان شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ ساتوں مشتبہ ملتان کے سویرا چوک پر جمع تھے اور ان کے پاس دستی بم اور خطرناک دھماکہ خیز موادتھا۔اسی قسم کی گرفتاری گوجرانوالہ میں اس وقت عمل میں آئی جب سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیموں سے وابستہ دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ۔یہ دونوں سیالکوٹ میں حساس تنصیبات پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven suspected jamaat ul ahrar militants arrested in multan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply