کراچی میں پولیو کارکنوں کی حفاظت پر مامور سات پولس اہلکار دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک

کراچی:شہر کے اورنگی ٹاؤن میں بدھ کی سہ پہر میںدو مختلف واراتوں میں بندوق برداروں نے پولیو ٹیم کے کارکنوں کی حفاظت پر تعینات سات پولس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ نے بتایا کہ علاقہ میں دو مختلف وارداتوں میںچار موٹر سائیکلوں پرآنے والے 8بندوق بردار وںنے اندھا دھند فائرنگ کر کے سات پولس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ بندوق بردار وں نے پہلے تو اورنگی ٹاو¿ن کی گلیوںمیں پولیو ٹیم کے ساتھ گھوم رہے تین پولس اہلکاروں کو گولی مار ی ۔ ان تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔اس کے بعد انہوں نے موبائیل وین میں بیٹھے چار پولس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ جب 8موٹر سائیکل سواروں نے ایک پولیو ورکر کو روک کر اس کا نام معلوم کیا تو ایک پولس اہلکار نے مداخلت کی۔
جس پر ان سبھی نے فائرنگ کر دی۔اگرچہ پولس نے بھی جوابی کارروائی کی لیکن بندوق برداران پر بھاری پڑے۔تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس حملہ میں کیا کوئی پولیو کارکن بھی ہلاک یا زخمی ہوا ہے۔اس واردات کے بعد علاقہ میں پولیو مہم فوراً معطل کر دی گئی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ کوگھیر لیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven policemen deployed to guard polio workers shot dead in karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply