کراچی میں بارش سے ہونے والے حادثات میں23ہلاک

کراچی: پاکستان کے صنعتی شہر کراچی میں بارش سے متعلق حادثات اور بجلی کا کرنٹ لگنے سے کم از کم23افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں 7بچے بھی شامل ہیں۔ جمعرات کو ہونے والی طوفانی بارش نہ صرف فضائی سروس متاثر ہوئی بلکہ مضافات کے کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت ہوجانے کے باعث سڑکوں کی ناکہ بندی ہو گئی۔کراچی میں جمعرات کو 130ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔وزیر اعظم شاہد خاقانیہ عباسی نے پاکستانی فوج ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی،کراچی پورٹ ٹرسٹ ، بندرگاہ و جہاز رانی ، پاکستانی رینجرز اور دیگر حکام کو ہدایت کی ہے کہ سڑکوں کو بلا رکاوٹ آمدو رفت کے لیے کھلا رکھنے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ مواصلاتی نظام بھی برقرار رہنا یقینی بنائیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Seven children among 23 killed as downpour cripples life in karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply