راولپنڈی میں ملازمت پیشہ خواتین پر حملے کرنے والا خنجر بردار گرفتار

راولپنڈی: جمعرات کو رات دیر گئے پولس اور قانون نافذکرنے والے دیگر اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس چاقو باز کو اس کے چار مشتبہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا جو ملازمت پیشہ خواتین پر حملہ کر دیا کر تا تھا۔
پولس ذرائع کے مطابق محمد علی نام کا یہ 24سالہ نوجوان 17خواتین کو نشانہ بنا چکاہے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کر چکی ہے۔اس سے قبل پولس نے حملہ آور کو ”جنونی شخص“ بتایا تھا۔مشتبہ چاروںساتھیوں ، جن کی شناخت سراج، اسد احمد، افسر مسیح اور الیاس کے طور پر ہوئی ہے،میں سے دو اڈیالہ جیل میں سزا بھگت چکے ہیں۔اور یہ لوگ فلموں میں اس قسم کی واردارتوں سے تحریک پا کر صرف خوف و ہراس کی لہر دوڑانے کے لیے عورتوں پر حملے کیا کرتے تھے۔
محمد علی گذشتہ دو ماہ سے رات کے وقت جب بجلی کٹوتی ہوا کرتی تھی ملازمت پیشہ خواتین پر حملہ کیا کرتا تھا۔اتوار کی شب محمد علی نے مورگاہ میں محض ایک گھنٹے کے دوران فوجی فاؤنڈیشن ہاسپٹل کی ایک نرس کو چھر اگھونپ کر ہلاک اور دو دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Serial knife attacker targeting working women in rawalpindi arrested in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply