قومی احتساب بیورو لاہور نے سینئر وزیر اور پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کو گرفتارکر لیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (ناب) کے اہلکاروںنے بدھ کے روز لاہور میں سینیئر وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر عبدالعلیم خان کوحراست میں لے لیا۔

ناب کے ایک سینیئر اہلکار نے ڈان نیوز ٹی وی کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ بیورو بیرون ملک کمپنی ہیکسم انویسٹمنٹ اوورسیز لمیٹڈ،معلوم ذرائع سے زیادہ اثاثہ جات ہونے،پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی، ریور ایج ہاؤسنگ سوسائٹی اور ملتان روڈ گھپلوں سمیت کئی معاملات میں علیم خان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا ہے علیم خان کی گرفتاری کن بنیادوں پرکی گئی ہے۔

بیورو کی قانونی چارہ جوئی کرنے والی ٹیم کو صورت حال سے مطلع کر دیا گیا ہے تاکہ وہ علیم خان کے ریمانڈ حاصل کرنے کی تیاریاں شروع کر سکے۔

بیورو نے جنوری 2018میں ان بیرون ملک کمپنیوں کے ریکارڈ طلب کر لیے تھے جو ٹیکس بچانے کے لیے بیرون ملک قائم کی جانے والی 435پاکستانیوں کی کمپنیوں کے تحقیقات کرانے کے لیے بیورو کے چیرمین کے حکم کے ایک ماہ بعد قائم ہوئی تھیں۔ان کمپنیوں میں عبدالعلیم خان کی بھی کمپنی شامل ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Senior minister aleem khan taken into custody by nab lahore in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.