پاکستان میں اغوا کیے گئے افغان صوبہ کونار کے نائب گورنرکا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگا

اسلام آباد : پاکستانی پولس اور فوج پاکستان میں اغوا کیے گئے افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ کونار کے نائب گورنر کو ابھی تک بازیاب نہیں کر سکی ہے۔
افغانستان کے ایک بڑی شخصیت کے اغوا سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی جو پہلے ہی سے ہے اور بڑھ سکتی ہے۔ سینیئر پولس افسر محمد سجاد خان کے مطابق نائب گورنر محمد نبی احمدی جمعہ کو ایک ڈاکٹر کے ہمراہ پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور پہنچے تھے۔ وہ شہر کے مضافاتی علاقہ دبگاری میں تھے کہ بندوق برداروں نے رائفل کی نال پر انہیں اغوا کر لیا اور ایک گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے۔
ابھی تک اس واردات کی کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔یہ واردات اسلام آباد میں زبردست پہرے والے ایک بازار سے افغانستان کے ہرات صوبہ کے ایک سابق گورنرکے اغوا کے ایک سال بعد ہوئی ہے۔اس سابق گورنرکو دو ہفتہ بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Senior afghan official abducted in nw pakistan police in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply