سعودی عرب میں پاک فوج کی تعیناتی پر سنیٹر فرحت اللہ بابر کااعتراض

اسلام آباد: سنیٹر فرحت اللہ بابر نے سعودی عرب میں پاکستانی فوج تعینات کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعیناتی ”پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنے کے مترادف “ہے۔
اس معاملہ کی جانب توجہ دلاتے ہوئے بابر نے کہاکہ سعودی عرب میں فوج کی تعیناتی ایک عوامی اہمیت کا معاملہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ انہوں نے اس معاملہ پر بحث کے لیے ایک تحریک التوا پیش کی ہے۔
انہوں نے سعودی عرب میں فوج کی تعیناتی پر انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعیناتی فوجی سربراہ اور سعودی سفیر کے درمیان حالیہ ملاقات اور اس سے پہلے دو ماہ کے دوران فوجی سربراہ کے سعودی عرب کے دو خفیہ دوروں کے بعد کی گئی ہے۔

Title: senator babar raises objections over army deployment in saudi arabia | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply