سینیٹ قومی احتساب بیورو کے اختیارات کم کرنے کے بل پر بحث کرے گی

اسلام آباد: سینیٹ قبل از بجٹ اجلاس میں جو آج (پیر) سے شروع ہوا ہے ،صوبوں میں کرپشن معاملات کی تفتیش کے لیے قومی احتساب بیورو(این اے بی) کے اختیارات کم کرنے کے ایک اہم بل پر بحث کرے گی۔اس کے علاوہ پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے دہشت گردوں کو مالی امداد بہم پہنچانے پر حکومت ہند کے خلاف مذمتی قرار داد بھی پیش کی جائے گی۔
قومی احتساب بیورو(ترمیم) بل 2015پی پی کے تاج حیدرنے گذشتہ سال نومبر میں پیش کیا تھا جس کی سینیٹ کی قانون و انصاف کے حوالے سے اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی حکومت اور پنجاب سرکار اور خود قومی احتساب بیورو نے مخالفت کی تھی۔جبکہ سندھ و خیبر پختون خوا کی حکومتوں کے محکمہ قانون نے ان ترمیمات کی حمایت کی تھی۔اس اختلاف رائے نے کمیٹی کے چیرمین جاوید عباسی کو اس بل پر ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
پی پی پی اور عوامی نیشنل پارٹی کے پانچ اراکین نے اس کی حمایت کی جبکہ حکمراں پی ایم ایل این اور حزب اختلاف متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔

Title: senate set to pass bill to curb nabs powers | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply