پاکستانی سنیٹ چیرمین کا ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مسلم ممالک کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد: سینیٹ میں ایوان کے چیرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانہ کو تل ابیب سے مقدس شہر یروشلم منتقل کرنے کے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلہ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے تمام مسلم ممالک کی ایک کانفرنس طلب کی جائے۔
ایک روز قبل ٹرمپ نے اپنے اس فیصلہ سے عرب رہنماؤں کو مطلع کر دیا تھا۔ ایسا کر کے ٹرمپ نے دہائیوں پرانی امریکی پالیسی سے روگردانی کر کے مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر آگ پر پیٹرول چھڑکنے کا کام کیا ہے۔
ظفر الحق نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے ٹرمپ کے فیصلہ پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ اس فیصلہ سے دنیا کے تمام مسلم ممالک کو بہت مایوسی ہوئی ہے۔
اور ٹرمپ کے فیصلے سے امن و انصاف کی امیدیں معدوم ہو جائیںگی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Senate leader demands meeting of muslim countries to discuss trumps decision on jerusalem in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply