بلوچستان میں 2ٹن بارود پکڑا گیا، ایک بڑی دہشت گردانہ کارروائی کی سازش ناکام

اسلام آباد: ملک گیر پیمانے پر دہشت گردی کے خاتمے اور بحالی امن کے لئے پاکستان کی فوج اور دیگرسیکورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زیر نگرانی دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائی میں سیکورٹی فورسز کو اس وقت ایک اور زبردست کامیابی ملی جب اس نے بلوچستان میں دو ٹن سے زیادہ بارود بر آمد کر کے ایک بڑی دہشت گردانہ کارروائی کا ناکام کر دیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری ایک بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے ایک بار پھر بلوچستان میں دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے خفیہ ادارے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ قبضے میں لئے گئے بارود کی مقدار دو ہزار کلو ہے جسے بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ واضح رہے کہ ضرب عضب کے بعد حال ہی میں شروع کیے گئے آپریشن رد الفساد سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں ہزاروں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار بھی کیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Security forces seize 2000kg explosives in balochistan ibo ispr in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply