کوئٹہ پولس اکیڈمی پر حملے میں ملوث چار انتہا پسند مارے گئے

اسلام آباد : سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ میں ایک کمپاؤنڈ پر یلغار کر کے ان چار انتہا پسندوں کو مار گرایا جو اس ہفتہ ے اوائل میں ایک پولس اکیڈمی پر حملے میں ملوث تھے۔ یاد رہے کہ اس حملے میں کم از کم61پولس کیڈٹس ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
سیکورٹی فورسز نے دہشت پسند تنظیم لشکر جھنگوی کے انتہا پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں یہ چھاپہ مارا تھا۔ایک سینیئر پولس افسر عبد اللہ آفریدی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی فورس کی ایک ٹیم نے اس کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا اور انتہا پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار انتہا پسند مارے گئے۔
آف دی ریکارڈ بات کرتے ہوئے ایک پولس اہلکار نے بتایا کہ ہلاک انتہا پسندوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے تھا۔جس کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولس اکیڈمی پر حملہ کا منصوبہ اس نے داعش کے ساتھ مل کرتیار کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Security forces kill lashkar i jhangvi militants linked to quetta police attack in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags:

Leave a Reply