پاکستان کے سرحدی علاقے چمن میں آٹھ دہشت گرد پکڑے گئے

اسلام آباد:پاکستان کے سلامتی دستہ نے گزشتہ روز افغانستان سے متصل اپنے سرحدی علاقہ چمن سے آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشن آفیسر کے مطابق سلامتی دستہ کو پاک –
افغان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ اور اس کی بنیاد پر ہی چھاپہ مار کر آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ سلامتی دستے ملک کے اندر بھی دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے مہم چلا رہے ہیں تاکہ اس ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا جا سکے۔
سرحد پر افغان شہریوں کے مظاہرے اور سلامتی دستے کی موجودگی میں پاکستان کے قومی پرچم کی توہین کے واقعہ کے بعد سے پاکستان -افغانستان سرحد پر فرینڈ شپ گیٹ کو پہلے ہی بند کیا جا چکا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Security forces arrest eight terrorists in chaman pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply