داتا دربار فدائین حملہ میں ملوث چار مشتبہ گرفتار

اسلام آباد: داتا دربار فدائین حملہ کی تحقیقات کرنے والے اداروں کو ایک محلہ میں مبینہ خود کش بمبار کا سراغملنے کے فوراً لاہور کے گڑھی شاہو علاقہ میں سلامتی دستوں نے چھاپہ مار کر چار مشتبہ کو گرفتار کر لیا۔

بدھ کے روز داتا دربار مزار کی حفاظت پر مامور ایلیٹ فورس کی ایک گاری کو نشانہ بنا کر کیے گئے خود کش حملہ میں کم از کم12افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ان دائین حملہ کی تفتیش میں لگے اداروں نے کہا کہ انہوں نے کمسن بمبار کو داتا دربار تک لے جانے کے لیے استعمال کیا گیا موٹر سائیکل رکشہ کا پتہ لگا لیا ہے۔بمبار نے ریلوے اسٹیشن کے قریب سے رکشہ کیا تھا۔

تحقیقاتی اداروں نے جو ویڈیو فوٹیج جمع کیے ہیں اس میں مبینہ طور پر دکھایا گیاہے کہ رکشہ ڈرائیور اس بمبار کے پاس گیا۔وہ گڑھی شاہو سے آیا تھا۔

دریں اثنا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کہا کہ انہوںنے اب اپنی توجہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی تین بڑی دہشت گرد شاخوں پر اپنی توجہ مرکوز کر دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اصل نظرحزب الاحرار پررکھی جا رہی ہے جس نے کمسن بمبار کو داتا دربار بھیجنے کی ذمہ داری لی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Security forces arrest 4 from lahore in connection with data darbar bombing in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.