یوم علی کے موقع پر کراچی و لاہور میں زبردست حفاظتی بندوبست

اسلام آباد:آج یوم علی کے موقع پر کراچی اور لاہور میں زبردست حفاظتی بندوبست کیا گیا۔ کراچی میں دو پہیہ گاڑیوں پر ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی۔

تمام امام بارگاہوں ،مساجد اور دیگر حساس مقامات پر پولس کی بھاری تعداد تعینات کر دی گئی۔72پولس گاڑیوں،65موٹر سائیلوں اور8وینں کے ساتھ تقریباً5572پولس اہلکار امن و قانون برقرار رکھنے کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اعلیٰ پولس افسران سے جلوسں اور ریلیوں کی سخت نگرانی کرنے کے لیے سخت احکام جاری کر دیے گئے ہیں۔ جلوس دوپہر ایک بجے نشاط پارک سے نکلنا شروع ہوگیا۔

اور سر شاہنواز بھٹو روڈ، فادر جمینیس روڈ ، ایم اے جناح روڈ، مانسفیلڈ اسٹریٹ، بولٹن مارکٹ، رمپت رائے روڈ، نواب مہابت خنجی روڈ ہوتے ہوئے ھسینیان ایرانین امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے راستوں پر کوئی دوسری گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہے۔لاہور میں بھی چار مراحلی سلامتی منصوبہ کے مطابق حفاظتی بندوبست کیا گیا ہے۔

جلوس نکلنے کے راستے کی جانب جانے والی تمام سڑکوں اور گلیوں کی کو خاردار تاروں سے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔جوس مٰن شامل ہونے والوں کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے۔جلوس پر نگاہ رکھنے کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے علاوہ340سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Security arrangements in place for karachi lahore youm i ali processions in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply