پاکستانی فوج میں مسلکی تفریق کا بول بالا:دی نیشن کالم نگار

اسلام آباد:یوں تو پاکستان میں روز اول سے ہی علاقائی و لسانی عصبیت کا دور دورہ رہا ہے لیکن ادھر کچھ سال سے مذہبی تفریق اور اسکے ساتھ ہی مسلکی تشدد بھی بتدریج زور پکڑتا جا رہا ہے۔ابھی تک تو یہ عوامی یا باالفاظ دیگر سیاسی سطح پر ہی تھا لیکن اخبار دی نیشن کے کالم نگار خالد محمد نے انکشاف کیا ہے کہ اب فوجی سطح پر بھی مذہبی تفریق کے بعد مسلکی امتیاز بھی کیا جانے لگا ہے۔خالد لکھتے ہیں کہ پاکستانی فوج میں مذہبی تفریق غیر محسوس انداز سے پیدا کی جا رہی ہے۔ وہ اپنے کالم میں لکھتے ہیں:
اگر میں یہ کہوں کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستانی فوج میں اعلیٰ مناصب پر فقط سنی افسران ہی پہنچیں تو کیا اس بات کو خارج کرنے یا غلط ثابت کرنے کے لیے کسی کے پاس کوئی دلیل ہے؟اگر میں یہ کہوں کہ سعودی عرب میں ہونے والی جنگی مشقوں میں فقط سنی افسران کو ہی بلایا جاتا ہے تو کوئی ہے جو اس بات سے انکار کرے؟انہوں نے مزید لکھتے ہوئے کہا کہ بڑے عرصے بعد پاکستانی عوام اور فوج دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور مذہبی تفرقہ کو ختم کرنے کے لیے ایک صف میں اکٹھے ہوئے تھے لیکن آل سعود چاہتے ہیں کہ نہ صرف پاکستانی عوام کو فرقہ وارانہ و مسلکی بنیاد پر منقسم رکھا جائے بلکہ ان کی کوشش ہے کہ پاکستانی فوج کو بھی فرقہ وارانہ ومسلکی بنیادوں پر تقسیم کر دیا جائے۔خالد محمد کا کہنا ہے کہ جب ایک فوجی وردی زیب تن کرتا ہے تو وہ مذہبی اور ذاتی رجحانات کی بجائے فقط وطن کی خاطر لڑنے کا حلف اٹھاتا ہے لیکن آپ دیکھیں کہ سعودی عرب بار بار خط لکھتا ہے کہ فقط سنی فوجیوں کو بھیجا جائے۔
اس طرح کے کاموں کی وجہ سے پاکستانی فوج خود بخود شیعہ سنی میں تقسیم ہو جائے گی اور یہ ایسی مشکل ہے جو اس سے پہلے نہ تھی کیونکہ فوج پاکستان کے نام سے جانی جاتی تھی۔سوال یہ ہے کہ کیوں پاکستانی فوج میں یہ قانون ہے کہ فوج میں70فیصد اہل سنت اور 30فیصد غیر سنیوں کو بھرتی کیا جائے آیا اس طرح فوج کو مذہبی رنگ نہیں دیا جا رہا؟ایک اور سوال یہ ہے کہ اگر جنگ یمن شرعی بنیادوں پر لڑی جا رہی ہے تو فقط سنی فوجیوں کو ہی کیوں سعودیہ بلایا جا رہا ہے؟ کیا شیعہ مسلمان نہیں ہیں؟

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sectarianism in pakistan army increasing in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply