بلوچستان میں ایک اور دہشت گردانہ حملہ،4پولس اہلکار ہلاک12زخمی

کوئٹہ:ابھی گوادار کے ایک ہوٹل پر فدائین حملہ کا ،جس میں 5افراد ہلاک ہوئے اور جس کی ذمہ داری بلوچستان لبریش آرمی نے لی تھی،زخم تازہ ہی تھا کہ پیر کی شب کوئٹہ کے سیٹیلائٹ ٹاؤن علاقہ میں ایک مسجد کے قریب طاقتور بم دھماکہ ہوا جس میں چار پولس اہلکار ہلاک اور کچھ پولس اہلکار سمیت 12دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکہ مسجد میں تراویح کے لیے آنے والے لوگوں کو تحفظ بہم پہنچانے کے لیے ایک پولس وین کے وہاں پہنچتے ہی ہو گیا۔یہ گذشتہ تین روز کے دوران بلوچستان میںہونے والا دوسرا بڑا دہشت گردانہ حملہ ہے۔

کوئٹہ کے ڈی آئی جی رزاق چیما نے کہا کہ پولس اہلکاروں کو لے جارہی ایک پولس گاڑی کو نشانہ بنا کر دھماکہ کیا گیا جس میں سریع الحرکت فورس کے چار اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ آئی ای ڈی ایک موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا اور وہ موٹر سائیکل پولس وین کے پاس آکر دھماکہ سے اڑ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے نامعلوم افراد نے سیٹیلیائٹ ٹاؤن علاقہ میں ایک مسجد کے قریب یہ بائیک کھڑی کردی اور جیسے ہی پولس وین وہاں پہنچی دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کر دیا۔

جس میں ایک پولس کانسٹبل کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، جبکہ7پولس اہلکار سمیت15دیگر زخمی ہو گئے۔

جن میں سے تین پولس اہلکار اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ ہلاک پولس اہلکاروں کی شناخت محمد اسحاق، غلام نبی، مشتاق شاہ اور ذوالفقار علی کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Second attack in three days rocks balochistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.