عمران خان کو غدار کہنے پر مسلم لیگ و تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی میں جھگڑا ہو گیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی اس وقت مچھلی بازار میں تبدیل ہوگئی جب اسمبلی کارروائی کے دوران پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیرمین عمران خان کو پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایک لیڈر کے ذریعہ غدار کہے جانے پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کو دو اراکین میں جھگڑا ہو گیا۔
گذشتہ ہفتہ پاکستان سوپر لیگ کے فائنل میں کھیلنے کے لیے مدعو کیے گئے غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے عمران خان کے توہین آمیز ریمارکس پر مسلم لیگ نواز کے میاں جاوید لطیف نے عمران خان کو غدار کہہ دیا۔
جس پر پی ٹی آئی کے مراد سعید چراغپا ہو گئے اور انہوں نے لطیف کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا اور لطیف نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا اور ایوان میں ان دونوں کی چیخ پکار ہی سنی جاتی رہی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Scuffle breaks out between pti pml n lawmakers outside na in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply