خیبر پختون خوا کے شہر بٹا گرام میں زلزلہ سے ایک اسکول میں بھگدڑ، درجنوں طلبا زخمی

پشاور: خیبر پختون خوا صوبہ کے کئی علاقے4.7کی شدت سے آنے والے زلزلہ سے لرز اٹھے جس سے صوبہ کے بٹا گرام کے ایک اسکول میں بھگدڑ مچ گئی جس میں متعدد طلبا زخمی ہو گئے۔
صوبائی ڈزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس زلزلہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔لیکن اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ جیسے ہی زلزلہ آیا تو اس سے اسکول کی تیسری منزل کی کلاسوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور طلبا نیچے کی جانب بھاگے اور بھگدڑ مچ گئی جس میں کم از کم57طلبا زخمی وہ گئے انہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
ان میںسے تین طلبا کی حالت تشویشناک ہے۔زلزلہ کی شدت ریختر پیمانے پر4.7ماپی گئی ہے اور یہ زلزلہ زمین کے نیچے37.2کلومیٹر گہرائی میں آیا ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Scores of students injured as 4 7 magnitude quake rocks kp in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply