انصاف کا بے رحمانہ قتل برداشت نہیں کریں گے:نواز شریف

اسلام آباد: نااہل قرار دیے گئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف اناہلی کیس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا دوہرا معیار اور انصاف کا بے رحمی سے قتل برداشت نہیں کیا جائے گا۔
احتساب عدالت کے احاطہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شریف نے کہا کہ یہ دوہرا معیار نپاکستان مسلم لیگ نواز برداشت کرے گی اور نہ پاکستانی عوام ۔
پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کا معاملہ الیکشن کمیشن آر پاکستان کو بھیج دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گذشتہ پانچ سال کے مالی ریکارڈ کوچیک کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی گئی ہے ۔چونکہ کچا چٹھا سب دیکھلیا گیا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ بھی ہوا ہے وہ ان پانچ سالوں کے دوران نہیں ہوا۔
شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف پھر تحریک چلانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ کی روشنی میںہم ثابت قدم رہیںگے اور معاملہ عوام کے درمیان لے جائیںگے۔

Title: scale of justice outside court should stand for insaf and not tehreek i insaf nawaz | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply