سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی اجازت واپس لے لی

اسلام آباد: غداری مقدمہ میں جمعرات کو عدالت میں حاضر ہونے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل آوری کرنے کے بجائے اپنے وکیل کے توسط سے عدالت میں حاضری کے لیے مہلت میں مزید توسیع چاہنے پر سپریم کورٹ نے سابق فوجی حکمراں ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے اجازت دینے کے حوالے سے اپنا حکم واپس لے لیا۔

گذشتہ ہفتہ سپریم کورٹ نے اس شرط پر پرویز مشرف کو 25جولائیکے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی اجازت دی تھی کہ وہ 13جون (بدھ) کو لاہور کی عدالت میں حاضر ہوجائیں۔مشرف نے عدالت کی ہدایت کے بعداین اے 1-چترال سے کاغذات نامزدگی داخل کر دیے تھے لیکن کل عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کل سابق صدر کو جمعرات کو دو بجے تک عدالت میں حاضری ہونے کا حکم دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc withdraws directive allowing musharraf to file nomination papers after he fails to return in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply