سپریم کورٹ نواز شریف اور عمران خان کے خلاف توہین عدالت مقدمہ کی سماعت4اپریل کو کرے گی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، پاکستان تحریک انصاف چیرمین عمران خان اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف علیحدہ توہین عدالت عذر داریوں پر 4اپریل کو سماعت کرے گی۔
سینیئر وکیل نصیر احمد کیانی نے عمران خان پر یہ الزام لگاتے ہوئے کہ وہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے خلاف توہین آمیز کلمات استعما ل کر کے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
ریاض حنیف راہی نے ،جنہون نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے تقرر کو چیلنج کیا تھا سابق وزیر اعظم اور چودھری کے خلاف دو علیحدہ توہین عدالت عذر داریاں داخل کی ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میںایک تین ججی بنچ 4اپریل کو ان عذر داریوں کی سماعت کرے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc to take up contempt petitions against imran nawaz and iftikhar chaudhry in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply