پاکستانی سپریم کورٹ کا جیو /جنگ گروپ کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جیو/جنگ گروپ کے ایدیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو سمن جاری کر کے ہدیت کی ہے وہ منگل کو عدالت میں حاضر ہوکر اس امر کی وضاحت کریں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ ان کے میڈیا گروپ نے گذشتہ تین ماہ سے اپنے ملازمین کو مشاہرہ کیو ں نہیں دیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے میڈیا کمیشن کے حوالے سے ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔ جیو ٹی وی کے اینکر حامد میرکی،جو میڈیا کمیشن کیس میں عرضی گذار ہیں، عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ کچھ رپورٹرز ان کے پاس آئے اور شکایت کی ان کا مشاہر ہ محض12ہزارر وپے ہے اور وہ بھی تین مہینے سے نہیں دیا گیا۔
جسٹس نثار نے میر صاحب سے پوچھا کہ کیا کوئی12ہزار روپے میں اپنے اخراجات پورے کر سکتا ہے ۔انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ صحافیوں کو ایسے رپورٹروں کے حق میں آواز بلند کرنی چاہئے۔

Title: sc summons mir shakil ur rahman to explain non payment of salaries to geo employees | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply