چیف جسٹس نے بلوچستان کے سابق وزراءاعلیٰ کو طلب کر لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بلوچستان کے آخری دو وزراءاعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک بلچ اور ناب ثنا ءاللہ زہری کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالت عظمیٰ میں حاضر ہوں اور وضاحت کریں کہ اپنے دور اقتدار مین انہوں نے صوبے میں حکمرانی میں سدھا رانے کے لیے کیا اقدامات کیے۔چیف جسٹس کی سربراہی والی ایک تین ججی بنچ صوبہ بلوچستان میں ڈاکٹروںکی ہڑتال، سرکاری اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کی حالت زار کے حوالے سے عدالت کی کوئٹہ رجسٹری میں معاملہ کی سماعت کر رہی تھی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ایک ہی دور میں تین وزارءاعلیٰ آئے لیکن وہ حکومت کا کام کاج چلانے میں کیا بہتری لائے۔بلوچستان کے موجود ہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو بھی اپنی آبرو بچانے کے لیے اپنے وزیر صحت میر ماجد آبرو کے ساتھ عدالت عظمیٰ پہنچے۔
سکریٹری برائے تعلیم نورالحق بلوچ نے عدالت کو مطلع کیا کہ صوبہ میں ایک ملین سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے۔جبکہ تقریبا2.6ملین بچوں کا فی الحال اسکولوں میں اندراج ہوجانا چاہیے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آخر حکومت اسکولی بچوں کا اندراج کرانے میں کیوں ناکام رہی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc summons former balochistan cms to explain what they did for improvement in province in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply