زرداری اور ان کی بہن تالپور کو ایف آئی اے الیکشن تک طلب نہ کرے : سپریم کورٹ

اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان نے ان رپورٹوں کی تردید کر دی کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر کرپشن کیس میں ملوث ہونے کے باعث ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ایک دو ججی بنچ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی 35بلین روپے کی تحقیقات کے معاملہ میں از خود نوٹس لیتے ہوئے بنچ نے وضاحت کی کہ آج نہ تو زرداری کو شخصی طور پر حاضرہونے کو کہا گیا ہے اور نہ ہی دونوں بہن بھائی کو ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے کا، جیسا کہ میڈیا میں بتایا گیا ہے، کوئی حکم دیا گیا ہے۔

مزید برآں پی پی پی لیڈران کے ان تحفظا ت پر کہ 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے پہلے ان کی پارٹی کو بلاوجہ نشانہ بنایا جا رہا ہے چیف جسٹس نے ایف آئی اے کو ہدایت دی کہ الیکشن ہونے تک زرداری اورا ن کی بہن فریال تالپور کو طلب نہ کیا جائے۔

واضح ہو کہ بدھ کے روز زرداری اور فریال نے کراچی میں ایف آئی اے کو مطلع کیا تھا کہ وہ 25 گھپلے کے حوالے سے انہیںجاری کیے گئے نوٹس کا جواب جولائی کے بعد دیں گے۔

جمعرات کی عدالتی کارروائی کے دوران چیف جسٹس نے مدعا علیہان کے وکیلوں سے کہا کہ اگر عدالت عظمیٰ کے احکام پر کسی قسم کے تحفظات تھے تو عدالت سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc stops fia from summoning zardari faryal till elections in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply