پاکستانی سپریم کورٹ نے تین دہشت گردوں کی سزائے موت پر حکم امتناعی جاری کر دیا

اسلام آباد: جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی ایک تین ججی بنچ نے ایک فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے تین دہشت گردوں کی پھانسی پر روک لگا دی۔بنچ نے پاکستان کے اٹارنی جنرل اور جے اے جی برانچ کو نوٹس جاری کر کے معاملہ کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے موخر کر دی۔واضح رہے کہ فتح خان ، فضل غفار اور تاجر گل کو ملک میں دہشت گردانہ حملوں کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
لیکن مدعا علیہان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں دلیل دی کہ اس کے موکلوں کو منصفانہ سماعت سے محروم رکھا گیا۔انہیں نہ تو کوئی وکیل مہیا کیا گیا اور نہ ہی انہیں یہ بتایا گیا کہ ان کے خلاف کیا الزامات ہیں۔وکیل کی جرح کے بعد سپریم کورٹ نے سزائے موت پر عمل آوری روکنے کا حکم دیا اور فوجی عدالتوں سے اس پر چلائے گئے مقدمہ کی کارروائی کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: sc stays execution of three awarded death by military court in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply