سپریم کورٹ نواز شریف اور اہل و عیال کے خلاف پناما لیکس کی سماعت یکم نومبر کو کرے گی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ان کے اہل و عیال اور کئی دیگر کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی دائر کردہ پناما گیٹ پٹیشنوں پر سماعت کی تاریخ میں تبدیلی کر کے یکم نومبر کر دی۔
سپریم کورٹ کی تین ججی بنچ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر پانچوں عذر داریوں کی سماعت کرے گی اور اس ضمن میں اس نے تمام متعلقہ فریقوں کو حکم دیا ہے کہ وہ سماعت کے لیے اپنے ہمراہ اپنا قومی شناخت نامہ بھی لے عدالت آئیں۔
جمعرات کو سپریم کورٹ نے یہ سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی تھی لیکن اب جو تایخ مقرر کی ہے وہ پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد دھرنے کی مہم سے عین ایک روز پہلے کی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 2نومبر کو اسلام آباد دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

Title: sc sets nov 1 date for panamagate hearing against nawaz others in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply