نااہل قرار دینے والے رہنماؤں میں اگلا نمبر عمران خان کا؟

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اگلا نمبر نواز شریف کو نااہل قرار دلوانے والے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ہے۔ تاہم ابھی اس کو تسلیم کرلینا قبل از وقت ہوگا کیونکہ سپریم کورٹ میںاس معاملہ کی سماعت آج ہی شروع ہوئی ہے۔
موصول اطلاع کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی قیادت میں سپریم کورٹ کی تین ججی بنچ نے عمران خان کے خلاف نااہل قرار دینے کے کیس کی منگل سے سماعت شروع کر دی ۔
پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما حنیف عباسی نے گذشتہ سال کے اواخر میں عذر داری داخل کی تھی جس میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان اور پی ٹی آئی لیڈر جہانگیر ترین کو اثاثہ جات کا اعلان نہ کرنے اور انکم ٹیکس رڈی ننس اور عوامی نمائندگی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر نااہل قرار دیاجائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc resumes hearing imran khans disqualification case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply