سپریم کورٹ نے متروکہ املاک وقف بورڈ کے سربراہ کو عہدے سے بر طرف کر دیا

اسلام آباد: پاکستان کی سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ متروکہ املاک وقف بورڈ ، جو ملک میں اقلیتی مذہبی مقامات کی دیکھ ریکھ کرتا ہے،کے سربراہ صدیق الفاروق کو عہدہ چیرمین شپ سے برطرف کر دیا جائے۔
کٹاس راج کی از خود کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایک تین ججی بنچ نے فاروق کو ان کے متنازعہ تقرر اور بورڈ میں ان کے رول پر آج عدالت میں طلب کیا تھا۔عدالت نے اس معاملہ کی کئی سماعتوں کے دوران لاپروائی اور ان کے تقرر کو سیاسی اقربا پروری کی دین کہتے ہوئے فاروق کی لعنت ملامت کی تھی۔
آج عدالت میں حاضر ہوتے ہوئے فاروق نے کہاکہ انہون نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے دفترمیں کام کیا ہے جہاں کبھی کبھی چیف جسٹس بھی جاتے ہیں۔ جس پر آگ بگولہ ہو کر چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ انہیں فوراً برطرف کر کے کسی غیر سیاسی شخص کا تقرر کیا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc removes siddiqul farooq as etpb chairman in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply