سپریم کورٹ نے عمران خان کو نااہل قرار دینے والی عرضی خارج کر دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان کو صادق و امین نہ ہونے سمیت کئی دیگر بنیادوںپر نااہل قرار دلوانے کی عرضی خارج کر دی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی والی ایک تین ججی بنچ نے اس بنیاد پر یہ عرضی خارج کر دی کیونکہ یہ عرضی جس وقت دائر کی گئی جب عمران خان وزیر اعظم منتخب بھی نہیں ہوئے تھے۔

اس لیے اس عرضی کی کوئی وقعت نہیں رہی۔ عدالت نے رولنگ دی کہ خان کوممبر قومی اسمبلی کے طور پر نااہل قرار دینے والی عرضی گذشتہ قومی اسمبلی کی معاد کے دوران داخل کی گئی تھی جو اب اپنی مدت پوری کر چکی ہے۔

جسٹس اعجا زالاحسان نے کہا کہ یہ عرضی اب غیر موثر ہو گئی ہے۔عرضی گذار کے وکیل نے بنچ کو مطلع کیا کہ انہون نے اسی قسم کی ایک عرضی ہائیکورٹ میںبھی دائر کی ہے۔ جس پر بنچ نے مطلع کیا کہ عرضی گذار کو اپنی درخواست لے کر سکی بھی عدالت سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc rejects petition seeking pm imran khans disqualification in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment