پاکستانی سپریم کورٹ نے دہشت گردی کے مجرموں کی پھانسی کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے دہشت گردی کے معاملات میں سزائے موت پانے والے مجرموں کی اپنی سزاؤں کے خلاف تمام اپیلیں خارج کر دیں۔ اپنے 182صفحاتی فیصلہ میں سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا کہ درخواست دہندگان یہ ثابت نہیں کر سکے کہ فوج نے ان کے آئینی حقوق سلب کیے ہیں یا ضابطہ کی خلاف ورزی کی ہے۔
جن مجرموں کو سزائے موت دیا جانا اب طے ہو گیا ہے وہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ ، راولپنڈی میں پریڈ لائن بمباری، بنو جیل سے فرار اور فوجی قافلوں اور تنصیبات پر حملوں کے واقعات میں ملوث قاری زبیر، حیدر علی، قاری ظاہر گل، تاج محمد ، عتیق الرحمٰن ، اختر محمود، فتح محمد، شیر عالم ، محمد عربی اور دیگر ہیں ۔فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف پہلے ہی ان مجرموں کی اپیلیں خارج کر چکے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc rejects all 16 appeals of terror convicts set to hang in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply