نواز شریف سپریم کورٹ سے پھر بے نیل ومرام واپس لوٹادیے گئے

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے نااہل قرار دیے گئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی یہ استدعا ایک بار پھر مسترد کر دی جو انہوں نے اپنے خلاف تمام کرپشن کیسوںکو یکجا کرنے کے لیے عدالت عظمیٰ کی جناب میں پیش کی تھی۔
سپریم کورٹ میں آج کی سماعت میں رجسٹرار کی جانب سے کیے گئے اعتراضات کی تائید کرتے ہوئے نواز شریف کی درخواست کو دوسری بار خارج کر دیا۔نواز شریف نے اس سے قبل بھی عدالت عظمیٰ سے اپنے خلاف تمام کیسوں کو یکجا کرنے کی یہ کہتے ہوئے استدعا کی تھی کہ تین ریفرنسز الگ الگ داخل کرنا خلاف قانون ہے۔
لیکن اس پٹیشن کو رجسٹرار نے واپس لوٹا دیا تھا۔واضح رہے کہ پناما دستاویزات کیس کے فیصلہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں قومی احتساب بیورو نے شریف خاندان کےخلاف تین ریفرنسز اور ایک دوسرا معاملہ اس وقت کے وزیر مالیات اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں دائر کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sc once again dismisses nawazs plea to club corruption cases in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply